گلگت بلتستان کے سفر پر جانے والے سیاحوں کے لیے 15 اہم احتیاطی تدابیر
تمام معزز سیاحوں سے گزارش ہے کہ جب آپ گلگت بلتستان یا شمالی پاکستان کے دلکش پہاڑی علاقوں کی سیاحت کا ارادہ کریں، تو ان 15 ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنے سفر کو محفوظ اور یادگار بنائیں:
- 1. گاڑی کی مکمل چیکنگ: بریک، ٹائر، لائٹس، اسٹیئرنگ، اور انجن کی مکمل جانچ کروائیں۔
- 2. تجربہ کار ڈرائیور کا انتخاب: پہاڑی راستوں کے ماہر مقامی ڈرائیور کو لازمی ہائر کریں۔
- 3. موسم کی معلومات: روانگی سے قبل محکمہ موسمیات سے موسم کی تازہ صورتحال معلوم کریں۔
- 4. رفتار پر قابو: پہاڑوں میں تیز رفتاری خطرناک ہے، ہمیشہ آہستہ اور محتاط ڈرائیونگ کریں۔
- 5. اوورٹیکنگ سے گریز: مکمل یقین کے بغیر اوورٹیک نہ کریں، خصوصاً خطرناک موڑوں پر۔
- 6. رات کے سفر سے پرہیز: روشنی کی کمی کی وجہ سے صرف دن میں سفر کریں۔
- 7. آرام کے وقفے: لمبے سفر کے دوران باقاعدہ وقفہ لے کر ڈرائیور کو تازہ دم رکھیں۔
- 8. راستے کی منصوبہ بندی: نقشے، ہوٹل، فیول اسٹیشنز اور ممکنہ خطرات کی معلومات پہلے سے حاصل کریں۔
- 9. فیول کا مکمل بندوبست: دور دراز علاقوں میں فیول دستیاب نہیں ہوتا، مکمل فیول کے ساتھ روانہ ہوں۔
- 10. برفباری میں چین کا استعمال: ٹائروں پر چین لگا کر گاڑی کو پھسلنے سے بچایا جا سکتا ہے۔
- 11. بریک کا محتاط استعمال: انجن بریکنگ کو ترجیح دیں تاکہ بریک فیل ہونے سے بچا جا سکے۔
- 12. ایمرجنسی سامان: فرسٹ ایڈ کٹ، ٹارچ، اضافی کپڑے، پانی، خوراک اور ایمرجنسی کٹ ساتھ رکھیں۔
- 13. مقامی قوانین کی پابندی: ٹریفک قوانین اور حکومتی ہدایات کا خیال رکھیں۔
- 14. مقامی مشورہ: مقامی افراد یا ڈرائیورز سے خطرناک راستوں اور موسم کی معلومات ضرور لیں۔
- 15. موبائل نیٹ ورک کا بندوبست: اہم نمبرز نوٹ کریں، اور جہاں نیٹ ورک ہو وہاں اپنے گھر والوں کو اپڈیٹ کرتے رہیں۔
تحریر: حافظ حسنین قاسمی ایڈوکیٹ
اگر آپ پاکستان کے شمالی علاقوں، خاص طور پر گلگت بلتستان کی سیاحت کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ان حفاظتی تدابیر کو ذہن میں رکھ کر نہ صرف اپنا سفر محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ اسے ایک خوشگوار یاد میں بھی بدل سکتے ہیں۔
thanks for your feedback